WhatsApp Image 2025 03 02 at 04.30.33

ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور کے جھگڑے میں‌دونوں‌حوالات بند، مقدمات درج

ﻻہور:مناواں میں‌ٹریفک وارڈن کی مّعذور رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے ٹریفک وارڈن کو فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

معاملے کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ رکشہ ڈرائیور نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اور رکشہ بھگانے کی کوشش میں ٹریفک وارڈن کو ہٹ کر کے نیچے گرادیا اور زخمی کرنے کی کوشش بھی کرتے ہوئےرکشہ بھگا دیا، جس پر وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کا تعاقب کر کے اس کو پکڑا اور طیش میں‌آ کر اس کو تھپڑ مارے۔

WhatsApp Image 2025 03 02 at 02.44.06 سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کے احکامات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے معاملے کی تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ میں شہری اور ٹریفک وارڈن دونوں کو قصوروار ٹہرایا، جس پر سی ٹی او لاہور نے شہری اور ٹریفک وارڈن دونوں پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے حوالات میں بند کروا دیا۔

سی ٹی او لاہور اطہر وحید کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان اور مال کے ہم محافظ ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کا غیر انسانی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، اسی طرح اگر کسی شہری کی جانب سے بھی ناروا سلوک برتا گیا تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں