WhatsApp Image 2025 01 17 at 06.39.38

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آن گرڈ سسٹمز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، گرمیوں کے سیزن کے آغاز سے چند ماہ قبل ہی، جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں