ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب عہدیداران کو چارج دینے کی تقریب سے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے خطاب کرتے ہوئےنو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بار کا عہدیدار بننا یقینا اعزاز کی بات ہے لیکن ذمہ داری بھی اتنی ہی بڑھ جاتی ہے،بار نے صرف وکلاء کے مسائل حل نہیں کرنے ہوتے بلکہ بار کو چاہئیے کہ پاکستان میں آئین و قانون میں اصلاح کے لئے بھی اپنی تجاویز حکومت کو بھیجا کریں. میں نے بطور چیف جسٹس ملتان بارز کے لئے اور انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے وہ کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ میرا فرض اور اس مٹی کا مجھ پر قرض تھا.انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران پوری تندہی سے بار و وکلاء کے لئے کوشاں رہیں گے اور ان کے آنے پر جتنی تالیاں بجی ہیں جاتے ہوئے اس سے زیادہ بجیں تو سمجھ لیں کہ آپ نے اپنا حق ادا کردیا.
تقریب سے نو منتخب صدر ملک جاوید علی ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد،شیخ جمشید حیات،محمد عرفان وائیں،ملک سجاد حیدر میتلا،عمران خاکوانی،سید عارف حسن شاہ نےبھی خطاب کیا. چیف جسٹس(ر)محمد قاسم خان نے سابقہ ایگزیکٹیو کمیٹی کو بار کے سوینیئر بھی پیش کئے.بار کے عہدیداران نے سابق چیف جسٹس (ر)محمد قاسم خان کوبار کا سوینیئر اور گلدستے پیش کئے اور بار آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔