وزیراعلیٰپنجاب مریم نوازآج بروز جمعہ ملتان کادورہ کریں گی.اپنے دورہ میںوہ پاک ترک سکول ایم پی ایس روڈ،یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی مظفرگڑھ روڈ،نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان کا دورہ کریںگی.
وزیراعلیٰپنجاب کےدورے سے قبل متعددافسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں. اس سلسلے میںباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر ملتان مریم خان کو تبدیل کرکے کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے ،جبکہ ان کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری کوآرڈی نیشن عامر کریم خاں کو کمشنر ملتان تعینات کیاگیاہے.عامر کریم خاں ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکےہیں.
اس طرح کمشنر بہاولپورنادرچٹھہ کو تبدیل کرکےسیکرٹری سکلزڈویلپمنٹ اور انٹرپرینورشپ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نئی بنائی گئی آسامی پر تعینات کیاگیا ہے جبکہ ان کی جگہ سیکرٹری پنجاب کوآپریٹؤڈیپارٹمنٹ مسرت جبین کو کمشنربہاولپور،کمشنرڈی جی خان ناصر محمود بشیرکوتبدیل کرکے چیئرمین ٹوارزم ڈویلٔپمنٹ کارپوریشن پنجاب جبکہ ان کی جگہ رجسٹرار کوآپریٹوسوسائیٹیز پنجاب اشفاق احمدکو کمشنرڈی جی خان تعینات کردیاگیا.
چیئرمین صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، تعیناتی کے منتظرعمران سکندر کو چیئرمین صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی،سیکرٹری ریگولیشن ایس اینڈجی اے ڈی عمران احمد سندھواورسیکرٹری پنجاب زکواۃ وعشر ڈیپارٹمنٹ میاںابراراحمد کا آپسی تبادلہ کیاگیاہے،کمشنرفیصل آبادسلوت سعیدکو رجسٹرار کوآپریٹوسوسائیٹیز پنجاب،سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کئیرواجدعلی شاہ کو سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ پنجاب،ایم ڈی ٹوارزم کارپوریشن پنجاب حمیراکرام کوایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،اوایس ڈی ذیشان شبیر راناکو سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کئیرپنجاب اورایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈنوید شہزادمرزاکو ایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.