ملتان: بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب حنان بلیدی ایڈووکیٹ نے ملتان ہائیکورٹ بار ایسو سیشن کے سابق صدر ریاض الحسین گیلانی اور ملتان وکلاء کی جانب سے جنوبی پنجاب کے وکلاء کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے.
راحب حنان بلیدی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی پنجاب میں ہائیکورٹ ملتان و بہاولپور بینچز میں نقول فیس کے حصول کے لیے 500 روپے کی اضافی کورٹ فیس عائد کر دی ہے جبکہ لاہور میں یہ کورٹ فیس عائد نہیں ہے۔ اس لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ ملتان اور بہاولپور میں یہ امتیازی سلوک بند کیا جائے اور لاہور کی طرح اس اضافی فیس کا حکم واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا اس سے قبل بھی ملتان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان نے ملتان میں ویڈیو لنک کیسز کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ شروع سے ہی معتصبانہ رویہ رکھا جا رہا ہے جس پر پہلے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں بھی احتجاج کیا گیا۔
انہوںنے کہا کہ بلوچستان بار کونسل جنوبی پنجاب کے وکلاء کے ساتھ ہیں اور ان کے تمام مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کے جدوجہد کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ان کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ جنوبی پنجاب کے وکلاء نے ہمیشہ ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آزاد کے لیے بھی تاریخی جدوجہد کی جبکہ سابق صڈر ہائیکورٹبار ملتان سید ریاض الحسن گیلانی کا سائلوں کے لئے جدوجہد اور وکلاء کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا قابل ستائش ہے۔