WhatsApp Image 2025 01 20 at 07.00.51

بلوچستان:بارش اور برفباری سےحادثات میں بچہ جاں‌بحق،23 افراد زخمی

بلوچستان :صوبہ بھر کےمختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث حادثات میں 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں.صوبہ کے 18 اضلاع میں 2 روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی حکومت کےکنٹرول روم کے مطابق زیارت میں برفباری میں پھنسنے والی گاڑی سے سیاحوں کو نکال کر ریسٹ ہاؤس منتقل کیا گیا۔لیویز کے مطابق بولان میں این65 شاہراہ پرپھسلن کے باعث کار اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی۔جس کے باعث7 افراد زخمی ہوئے۔کان مہتر زئی، خانوزئی اور بوستان میں قومی شاہراؤں پر پھسلن سےکئی گاڑیاں ٹکرا گئیں۔کوژک ٹاپ این 25 پرگاڑیاں ٹکرانے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
رحمان کہول روڈ پر خستہ حال دیوار گرگئی،جس کے باعث 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ،زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور چاغی میں مزید بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس صورتحال میں عوام سے غیر ضروری سفر سےگریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں