حافظ آباد:عدلیہ نے سائلوں کی سہولت کے لئے ضمانتی مچلکوں(عبوری ضمانت) میں آسانی کر دی۔جن جرائم کی سزا 7سال تک ہے،ان میں
اب ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور جائیداد کے کاغذات دینےکی ضرورت نہیں ہے،ملزم شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس کو بھی بطور مچلکہ جات دے سکتے ہیں.

واضحرہے کہ اس سے قبل ضمانتی مچلکوں کے لئے جائیداد کی فرد اور رجسٹری بطور ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کے لئےملزم کو انتظام کرنا پڑتا تھا.اس میںغریب ملزموںکو بعض اوقت بہت سی مشکلات برداشت کرناپڑتی تھیں اور ضمانت ہونے کے باوجود رہائی کے لئے انتظار بھی کرناہوتاتھا.