حالیہ برف باری سے بند استور روپل سڑک سے برف ہٹا کر ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بحال کردیا گیا ہے.اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد کی ہدایات پر ٹریکٹر بلیٹ کے ذریعے برف ہٹا کر استور روپل سڑک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے،جبکہ سڑک کھولنے میں محکمہ ورک اور محکمہ ڈیزاسٹر منجمنٹ کا تعاون بھی رہا اور ٹریکٹر بلیٹ کے ذریعے سڑک سے برف ہٹایا گیا .اب استور تا روپل سڑک ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بحال ہوچکی ہے.قبل ازیًں سڑک کی بندش سے روپل گاؤں کا ہیڈکوارٹر سے زمینی رابط منقطع تھا.تاہم سڑک بحالی سے لوگوں کو سفری سہولت میسر آۓ گی اور بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات میں بھی کمی واقع ہوگی.