اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم فین ریپلیسمنٹ پروگرام کے قواعد میں ترمیم اور لاپتا افراد کے 945 خاندانوں کو 4 ارب 77 کروڑ روپے کی ادائیگی کی منظوری دیدی۔
ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے مختلف محکموں کیلئے فنڈز کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں مہنگائی کی کمی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ بھی لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی میں مہنگائی 4.1 فیصد اور اگست میں 3 فیصد رہی، جولائی تا نومبراوسط مہنگائی 5 فیصد ،نومبر میں شرح6.1 فیصد رہی۔
ڈسکوز میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ، توانائی کے ایس ڈی جیز منصوبوں کیلئے 6 ارب 35 کروڑ روپے ، دانش سکولز اور نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کیلئے5 ارب 76 کروڑ کی منظوری دی گئی.
اس طرح سندھ اورکےپی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب 19 کروڑ روپے ، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کیلئے 17 کروڑ 4 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی۔
اعلامیے کے مطابق فرنٹیئر کور اور رینجرز کےہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے فنڈز ، اراکین پارلیمنٹ کیلئےاضافی رہائشی سوئٹس کی تعمیر ، کنگ حمد نرسنگ یونیورسٹی کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ۔
