اسلام آباد:لاہور ہائیکورٹ میںججز کی 25 خالی آسامیوںپر تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 فروری کو طلب کر لیاگیا ہے.
جس میں49 ناموںپر غورہوگا.جن میں45 وکلاء اور لاء افسران جبکہ 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں.45 وکلاء اور لاء افسران میں6 خواتین وکلاءجبکہ 4 ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز میںبھی 2خواتین شامل ہیں،جن میں سابق رجسٹرار سپریم کورٹ اور موجودہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا نام شامل ہے.ان ناموں میںجنوبی پنجاب کو بھی نمائندگی دی گئی ہے.
سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نیاز محمد خان کی جانب سے ممبران کو جاری مراسلہ میں6 فروری کو سہ پہر 2 بجے اجلاس میں شرکت کی استدعا کرتے ہوئے بتایاگیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ میںایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے 49 وکلاء کے ناموں کی فہرست کے ساتھ ان کی سی وی اوردیگر ضروری معلومات فاضل ممبران کو ای میل پر بھجوادی گئی ہیں.
مذکورہ ناموںمیںمحمد اورنگزیب خان،محمد جواد ظفر،محمد نوید فاران،محمد نوازش علی پیرزادہ،محمد ساجد خان تنولی،محمد ثاقب جیلانی،محمد زبیر خالد،منور السلام، مقتدراختر شبیر،مشتاق احمد موہل،نجف مزمل خان،نوید احمد خواجہ،قادر بخش، قاسم علی چوہان،رافع زیشان،جاوید الطاف،رانا شمشاد خان،رضوان اختر اعوان،صباحت رضوی،سلمان احمد،سامعہ خالد،سردار اکبر علی،شیگان اعجاز،
سید احسن رضا کاظمی،سید انتخاب حسین شاہ،عثمان اکرم،عدنان شجاع بٹ،
آیان طارق بھٹہ،امبرین انور راجہ،اسد محمود عباسی،اسماء حمید،بشریٰٰ قمر، چوہدری اقبال احمد خان،چوہدری سلطان محمود،غلام سرور نِہںگ،حیدر رسول مرزا،حارث عظمت،حسیب شکور پراچہ،حسن نواز مخدوم،ہما اعجاز زمان،خالد اسحاق،ملک جاوید اقبال وینس،ملک محمد اویس خالد،ملک وقار حیدر اعوان، میاں بلال بشیراورمغیث اسلم ملک جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں قیصر نذیربٹ،محمد اکمل خان،جزیلہ اسلم اوراہبر گل خان کے نام شامل ہیں.