Anti Crptn Pnjb

اینٹی کرپشن کا چھاپہ،مزیددو افسران رشوت لیتے گرفتار

ملتان:اینٹی کرپشن ملتان سرکل آفس وہاڑی ٹیم کا اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے دفتر میں چھاپہ،رشوت کے الزام میں اے سی میلسی کا ریڈر گرفتار
WhatsApp Image 2025 01 30 at 02.40.40ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کے مطابق ریڈر اے سی میلسی راؤ شکیل کو رشوت کے الزام میں سرکل آفیسر منصور خان نے گرفتار کیا ہے۔ملزم نے مبین نامی شہری سے 9 لاکھ روپے بطور رشوت لیے تھے .ملزم نے بطور سینئر کلرک اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی آفس تعیناتی کے دوران سرکاری زمین الاٹ کرنے کیلئے شہری سے رشوت لی تھی۔ملزم کو گرفتار کر کے سرکل آفس وہاڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،رقم ریکوری کیلئے کاروائی کا آغاز بھی کر دیاگیاہے۔

اس طرح اینٹی کرپشن ملتان سرکل آفس خانیوال ٹیم نےریکارڈاراضی سنٹر میں چھاپہ مارکر 50000 ہزار روپےرشوت لیتے ہوئے لینڈ ریکارڈ آفیسر اکمل کو گرفتار کرلیا.WhatsApp Image 2025 01 30 at 03.11.42ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کے مطابق لینڈ ریکارڈ آفیسر خانیوال اکمل کو 50000 ہزار روپےرشوت لیتے ہوئے سرکل آفیسر خانیوال ساجد علی نے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے زمین کا انتقال پاس کرانے کیلئے شہری سےرشوت لی ہے۔

ملزم کو گرفتار کر کے سرکل آفس خانیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اور ملزم اکمل لینڈ ریکارڈ آفیسر خانیوال سے نشان زادہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئےہیں،مزید کاروائی کا آغاز بھی کر دیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں