گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نشہ آور ٹیکوں کا عادی ایک مزید شخص جاں بحق ہو گیا،لاری اڈہ پر لاوارث لاش کی اطلاع پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متوفی نے مبینہ طور پر نشہ آور ٹیکے لگانے کا عادی تھا۔سات روز قبل سوموار کے ہی روز تھانہ سٹی کے ہی علاقہ لاہور روڈ پر واقع دربار کے قریب سے بھی ایک نشہ کے عادی شخص کی نعش برآمد ہوئی تھی ۔شہر ی اور سماجی حلقوں کے مطابق نشہ آور ٹیکے قتل عام کی وجہ بنے ہوئے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔