Untitled 2025 06 11T195915.063

امریکی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں‌شوہر اور 3 بیٹیاں‌چھوڑ کر آ گئی، شادی بھی کر لی

جھنگ: امریکہ سے آئی 27 سالہ خاتون نے جھنگ کے 29 سالہ نوجوان سے شادی کر لی، امریکہ کے شہر ساؤتھ کیرولینا کی رہائشی 27 سالہ کیرنشا میڈسائن گریس شادی کے لئے جھنگ پہنچی تھی.

خاتون کا موضع حسن خان کے رہائشی 29 سالہ نعیم الحسن سے دو سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا۔مسلسل رابطے کے بعد وہ آج جھنگ پہنچی ، جامعہ عربیہ دارالھدیٰ میں اسلام قبول کرکے اپنا اسلامی نام کنیز عائشہ رکھ لیا۔

امریکی شہری کنیز عائشہ ضلع کچہری پہنچی، جہاں نکاح کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر دلہا دلہن انتہائی خوش دکھائی دیئے۔

خیال رہے کہ امریکی خاتون کی اس سے قبل امریکہ میں شادی ہوئی تھی اس میں سے تین بیٹیاں پیدا ہوئی، تاہم نعیم الحسن کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیکر پاکستان پہنچ گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں