WhatsApp Image 2025 02 01 at 02.04.20

امریکہ:پاکستانیوں سمیت 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن گرفتاری کے بعدملک بدر

نیویارک:امریکہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے ہفتے میں پاکستانیوں سمیت 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا.

ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمہ کے مطابق ادارے نےغیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن سےمتعلق صدر ٹرمپ کے وعدے پر عمل کیا ہے.محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں 7 ہزار 300 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ جبری بیدخل کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر پر تشدد واقعات میں ملوث افراد تھے.

ذرائع کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طورپر مقیم چند پاکستانی بھی گرفتار ہوئے۔پاکستانی شہریوں کی گرفتاریاں غیرقانونی طورپر امریکی سرحد عبور کرنے پر کی گئیں.کیلیفورنیا میں غیرقانونی امیگرینٹ ہونے کےالزام میں گرفتار پاکستانیوں کی تعداد 10 سے کم ہے.

یہ کارروائیاں شکاگو، سی ایٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجیلس اور نیوآرلینز سمیت مختلف شہروں میں کی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں