426714 7236092 updates

پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند، کوئٹہ سے ٹرین سروس بھی معطل

ملتان:‌ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے۔
Untitled 2026 02 01T200333.488
ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ بند کر دی گئی ہے، فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔

ڈی سی ڈی جی خان کے احکامات کے بعد بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے.

پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے مسافر ٹرین روانہ نہیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں