اسلام آباد:آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد، چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہےگا.
پنجاب کےمختلف اضلاع میں سموگ اور دھند چھائے رہنےکا امکان ظاہرکیاگیا ہے،لاہور،گوجرانوالہ، قصور،شیخوپورہ، اوکاڑہ،فیصل آباد،سیالکوٹ اور خانیوال سمیت ساہیوال،رحیم یار خان، بہاولپور اورملتان میں بھی سموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
تاہم مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک اورسرد رہےگا،سندھ کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سکردو اوربابوسرمیں منفی ایک،زیارت میں صفر،اسلام آباد میں 11، لاہور میں 18، کراچی میں 20، پشاور میں 13 اور کوئٹہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
موسم خشک رہنے کی وجہ سے شہریوں میًں نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور دیگر سینہ کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے.
دوسری جانب ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے.