champions trophy 2

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم،میزبان کے علاوہ سب کی سنچری

لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں‌ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔رواں ایڈیشن میں اب تک 11 سنچریاں بن چکی ہیں، جو اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ ہیں۔

اس سے قبل 2002 اور 2017 کے ایڈیشنز میں 10، 10 سنچریاں سکور کی گئی تھیں لیکن 2025 کے ٹورنامنٹ میں‌پہلا راؤنڈ مکمل ہونے سے قبل ہی یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ریکارڈ بہت بہتر پوزیشن پر ہوگا۔

پاکستانی شائقین کے لئے افسوسناک امر یہ ہے کہ میزبان ٹیم پاکستان کے علاوہ سب ٹیموں کے کسی نہ کسی کھلاڑیوں نے اس ایڈیشن میں سنچریاں بنائی ہیں، لیکن پاکستان کی جانب سے کوئی بھی اس ریکارڈ‌کو توڑنے میں‌اپنا حصہ نہیں‌ڈال سکاہے ۔

اب تک بنائی جائے والی سنچریوں‌میں‌نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کیں جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے دو، دو کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ایک، ایک کھلاڑی نے بھی سنچریاں بنا کر اپنی ٹیموں کا نام روشن کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں