ڈی جی خان:شنواری پمپ، کوٹ چھٹہ،انڈس ہائی وے پر ایل پی جی ٹرالر باؤزرمیں آگ بھڑک اٹھی۔تین دیگر باؤزرٹرالر جو قریب موجود تھے کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا،ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کنٹرول روم کو 13:24 پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔قریبی ریسکیو اسٹیشن سے فوری طور پر ایک فائر وہیکل،ایک موٹر بائیک ایمبولینس،اور ایک ریسکیو ایمبولینس روانہ کر دی گئی۔ڈی جی خان کے دیگر سٹیشنز سے 4 فائر وہیکلز،ایک ریسکیو وہیکل، اور جام پور،ضلع راجن پور سے اضافی فائر وہیکل طلب کی گئی ہے۔ڈی سی کنٹرول روم اور پولیس کنٹرول روم کو بھی فوری اطلاع دی گئی۔پمپ اور ہوٹل کے تمام عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔تاہم سٹارویشن اور کولنگ کے پراسیس سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے.
افسوسناک طور پر ایک 60 سالہ شخص آگ کے دھماکے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گیا۔فائر فائٹنگ کے دوران چند ریسکیورز کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں.ڈی جی خان کے دیگر سٹیشنز سے 6 فائر وہیکلز، 2 ریسکیو وہیکلز اوراضافی عملہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان کی نگرانی فائر فاٰئٹنگ میں مصروف ہیں.
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے قریب کھڑے لوگوںنے بھاگنا شروع کردیاجبکہ فائرفائٹرز آگ بجھارہے تھے کہ آگ سے گیس باؤزرپھٹنے اور دیگرباؤزرزکولپیٹ میںلینے سےخوفناک دھماکےہوئے اور آگ کے گولے آسمان کی جانب جانے کے ساتھ کئی فٹ دور تک پھیل گئے،جس سے خوف وہراس پھیل گیا.