WhatsApp Image 2025 04 19 at 23.46.40

سیینئر صحافی و چیئرمین میڈیا اونرز سوسائٹی ملک امجد سعید تھہیم کی 29 سالہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں یادگار تقریب کا انعقاد

ملتان: معروف سیینئر صحافی،قلمکار، تجزیہ نگار, چیئرمین میڈیا اونرز سوسائٹی و چیف ایڈیٹر روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر ملک امجد سعید تھہیم کی 29 سالہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں اکادمی ادبیات پاکستان ملتان اور سوشل ایجوکیشنل فورم کے اشتراک سے ریڈیو پاکستان ملتان کے سیمینار روم میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت نامور صحافی و ایڈیٹر روہی ٹی وی ملتان امجد بخاری نے کی۔معروف شاعر و پیپلزپارٹی پنجاب کو نسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ اور ن لیگ شعبہ خواتین کی صدر محترمہ ثروت خان مہمانان خصوصی تھے۔

میزبان معروف ادیب قلمکار و کالم نگار و ڈائریکٹر اکادمی ادبیات اظہر سلیم مجوکہ نے تقریب کی بہت شاندار انداز میں میزبانی و نظامت کی اور شدید گرمی و لوڈشیڈنگ کے باوجود بھی اپنے خوبصورت انداز گفتگو سے حاضرین محفل کو دو ڈھائی گھنٹے تک تقریب میں سنبھالے رکھا۔
WhatsApp Image 2025 04 19 at 16.24.31
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صحافی و ایڈیٹر روہی ٹی وی امجد بخاری نے کہا کہ ملک امجد سعید تھہیم نے ہمیشہ قلم کی آبرو کا خیال رکھا ہے۔ ایک بیباک اور نڈر صحافی کی حثیت سے صحافتی اقدار کا بول بالا کیا ہے اور ان کا قلم ہمیشہ مظلوم اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ کا ترجمان بنا ہے۔خطے کے مسائل کے حل کیلئے حکام بالا تک آواز پہنچانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔

سینئر آفیسر آئی بی رانا خالد حسن نے کہا کہ ملک امجد سعید تھہیم میرے لاء کالج کے کلاس فیلو ہیں لیکن انہوں نے وکالت کی بجائے شعبہ صحافت کے پرخار راستے کا چناؤ کیا جس میں انہیں مال و دولت تو نہیں ملی لیکن جو عزت انہوں نے شعبہ صحافت میں کمائی ہے اس پر ہم سب کو بہت فخر ہے۔

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ ملک امجد سعید تھہیم نے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہمارے خطے میں سب سے پہلے دور جدید کی صحافت "ڈیجیٹل میڈیا” کا آغاز کیا ہے اور یوں یہ ہمارے وسیب کے "ڈیجیٹل میڈیا کے بانی” ہیں۔ ان کا روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز کے ذریعے آپ سب کی خبریں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں قارئین تک روزانہ پہنچاتا ہے۔

معروف سیینئر صحافی شیخ سلیم ناز نے کہا کہ ملک امجد سعید تھہیم نے زمانہ طالبعلمی سے ہی شعبہ صحافت سے اپنا رشتہ جوڑ لیا تھا اور صحافت کے شعبے میں بڑی جدوجہد کی ہے۔ آج الحمدللہ اپنے صحافتی ادارے کے مالک ہیں۔ہم ان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر ثروت خان نے کہا کہ ملک امجد سعید تھہیم نے ہمیشہ خواتین کو عزت و احترام دیا ہے اور جس ادارے میں بھی رہے ہیں ہمارے جیسی خواتین سیاسی ورکرز کی جدوجہد کو اخبارات میں نمایاں کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین سیاسی ورکرز کو بہت حوصلہ ملتا ہے اور قیادت تک ہماری بات بھی پہنچ جاتی ہے۔ہمیں شعبہ صحافت میں ملک امجد سعید تھہیم جیسے صحافیوں کی اشد ضرورت ہے جو خواتین کی سیاسی و سماجی جدوجہد کو اجاگر کریں اور خواتین کو ہر شعبہ میں آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوں۔

معروف ماہر تعلیم و پرنسپل ظفر بابر نے کہا کہ ملک امجد سعید تھہیم ایک ایسا "ظالم صحافی” ہے جو ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہے اور اسے اس کا حق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھتا۔

سرپرست اعلی میڈیا اونرز سوسائٹی و چیف ایڈیٹر روزنامہ اعتماد نیوز حنیف چوہان نے کہا کہ میرے شعبہ صحافت میں آنے کی ایک وجہ ملک امجد سعید تھہیم بھی ہیں۔ان کا ملتان کی صحافت میں انمنٹ کردار ہے۔ انہوں نے ملتان کے پرنٹ میڈیا کو ایک نیا روپ دیا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا میں روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی شکل میں پرنٹ میڈیا کو بام عروج تک پہنچا دیا ہے۔ اب ہمارے خطے کی خبریں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں قارئین روزانہ پڑھتے ہیں اور ہمارے خطے سے روزگار کیلئے بیرون ملک رہنے والے پردیسی روزانہ اپنے علاقے کی خبروں سے آگاہ ہوتے ہیں۔

صدر میڈیا اونرز سوسائٹی و چیف ایڈیٹر روزنامہ سرکش عمر فاروق نے کہا کہ ملک امجد سعید تھہیم سے 25, 30 سالوں شعبہ صحافت کے حوالے سے تعلق ہے۔اب میڈیا اونرز سوسائٹی میں اکٹھے مل کر کام کرنے موقع ملا ہے جس سے ان کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہوئے تو اپنے آپ پر افسوس ہوا ہے کہ اتنے سالوں تک ہم ایک دوسرے سے دور کیوں رہے ہیں۔ بہرحال ہمیں ان کے ساتھ ملکر کام کرنے میں بہت اچھا لگ رہا ہے۔

صدر سرائیکستان جمہوری پارٹی و چیئرمین نیشنل تاجر اتحاد میاں امتیاز شیخ نے کہا کہ ملک امجد سعید تھہیم نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور زرد صحافت سے اپنے پہلو کو ہمیشہ بچائے رکھا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ملک امجد سعید تھہیم کا تعلق ہمارے ملتان سے ہے۔

ملک امجد سعید تھہیم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سنجیدہ مثبت اور باوقار صحافت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کم وسائل کے باوجود اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کے بحران کے بعد ہم نے خطے کی صحافت کو نیا جدید ٹرینڈ دیا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا میں روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کا قیام عمل میں لائے اور اپنی ٹیم سمیت شب و روز مسلسل محنت کر کے مختصر عرصے میں کروڑوں قارئین بنائے ہیں۔الحمدللہ ہمارے اس اقدام کے بعد اب ملتان سمیت پورے وسیب سے ڈیجیٹل میڈیا کی دنیا میں بہت سارے سینئر جرنلسٹس اور نوجوان اپنے اپنے ادارے بنا رہے ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔

اس موقع پر پاکستان لٹریری فورم اور سوشل ایجوکیشنل فورم کی طرف سے 29 سالہ شاندار صحافتی خدمات پر ملک امجد سعید تھہیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

پی ٹی وی ملتان سنٹر سے شاہدہ شہگی پیرزادہ ،سماجی رہنما غضنفر ملک، کلب عابد خان, عنایت علی قریشی,محمد علی رضوی اور ملک عابد کی طرف سے شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے.

تقریب میں رانا کاشف نعیم، نعیم ظفر پنیاں،غلام مرتضی سرگانہ، فہمیدہ چوہان، افشین بٹ، شمائل عباس شاہ، سید صفدر علی بخاری، حنیف عمران بھٹی، سلیم درباری، نورالامین خاکوانی، امجد علوی، احتشام مرزا، اظہر حسین ہاشمی، بابر چوہدری، رؤف مان، ملک رضوان اعوان، دل محمد خان، عمر شہزاد، سلیم خان،ذوہیر حسین نقوی، محمد علی رضوی شاہد قریشی، سرفراز اعوان، محمد صدیق، علی عمران ممتاز میاں محمد عامر مختار سومرو، منیر شاہین اور ملک عابد و دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں