شیخوپورہ: پاور ڈویژن نے شیخوپورہ میں لیسکو گارڈ کےہاتھوں معمر خاتون کی بے توقیری پر سخت ایکشن لے لیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ایس ای لیسکو واپڈا آفس میں ضعیف العمر خاتون پر تشدد اور گھسیٹ کر دفتر سے باہر نکالنے کے معاملہ پر وزیر مملکت برائے توانائی و عوامی امور عبدالرحمن خان کانجو نے بھی نوٹس لے لیا.
شیخوپورہ میںسوشل میڈیا پر بزرگ خاتون کو گھسیٹ کر دفتر سے باہر نکالنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی.
مقدمہ کے مدعی عینی شاہد کے مطابق زائد بجلی بل آنے پر کئی روز سے خاتون دفتر کے چکر لگا رہی تھی، جس کو افسران کے کہنے پر گارڈ نے گھسیٹ کر باہر پھینک دیا۔
وفاقی وزیر مملکت اور پاور ڈویژن کے نوٹس پر مقدمہ درج کر کے سکیورٹی گارڈ گرفتار اور لیسکو نے نوکری سے برخواست کر دیا.
تھانہ ایف آئی آر میں سکیورٹی گارڈ افسران کے کہنے پر بزرگ خاتون کو دفتر سے باہر نکالنے کا زکر ہے، جس پر وفاقی وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے انکوائری کرنے کا حکم صادر کیا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے کس افسر کے کہنے پر بزرگ خاتون کو گھسیٹ کر دفتر سے باہر نکالا.
وفاقی وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ ملوث افسران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔