firing 1

مختلف واقعات میں‌ شوہرکے ہاتھوں‌بیوی قتل، فیملی کورٹ‌میں‌ بیوی پر شوہر کی فائرنگ

نمائندگان: لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاہے جبکہ ملزم سے آلہ قتل چھری بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ مقدمہ کی تفتیش جاری ہے.

دوسری جانب بھکر میں‌ فیملی کورٹ بھکر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔Untitled 2025 06 26T231353.541

واقعہ میں‌کراڑی کوٹ کے رہائشی شخص نے اپنی بیوی اور کمسن بیٹی پر فائرنگ کردی، تاہم معجزانہ طور پر خاتون اور بچی دونوں محفوظ رہے ۔

موقع پر موجود پولیس کانسٹیبل نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح پسٹل سمیت ملزم کو پکڑلیا.

پولیس نے ماں‌اور بیٹی کو حفاظتی تحویل میں‌لے کر گھر پہنچا دیا، جبکہ ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں‌لائی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں