نمائندگان: پولیس کے گھروں میںچھاپےکے دوران تشدد سے ماں جان کی بازی ہار گئی، جبکہ تین بیٹیاںتشدد کا نشانہ بن گئیں، ایک خاتون کو اہلکار سے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.
مذکورہ دونوںواقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی.
کامونکی میںتولیکی روڈ کے ایک گھر میں صدر پولیس کے سب انسپکٹر نے 6 دیگر پولیس ملازمین کا گھر پر چھاپے کے دوران خاتون جان کی بازی ہار گئی.
خاتون کی موت ہونے پر مقتولہ ارشاد بیگم کے خاوند عارف عرف پپو کی درخواست پر قتل، ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.
درخواست گزار محمد عارف پپو نے الزام عائد کیا کہ اس کے گھر میں رات کو ساڑھےگیارہ بجے کے قریب سب انسپکٹر اپنے چھ ساتھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بغیر لیڈیز پولیس کے گھر میں گھس کر اس کو تشددکا نشانہ بنایا اور بیوی آگے تو اس کے سینے پر مکا مارا، جس سے وہ موقع پر جاںبحق ہو گئی.
اس دوران اس کی تین بیٹیوں کو بھی تشدد کانشانہ بنایا گیا،جبکہ پولیس اہلکار اس کی بیٹیوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے.
تھانہ سول لائن بہاولپور میں درج مقدمہ کے مطابق خاتون کو سب انسپکٹر نے مقدمہ کی تفتیش کے لئے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا.
خاتون درخواست گذار کے مطابق پولیس ایک ملزم کا پیچھا کر رہی تھی کہ، اس دوران وہ ملزم اس کے گھر میںگھس آیا اور شور مچانے پر فرار ہو گیا.
بعد ازاں پولیس سب انسپکٹر اس کو تفتیش کے لئے بلانے لگا اور اسے بار بار زبردستی ذیادتی کانشانہ بنایا ہے.