کوئٹہ: بروری روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کلی ابراہیم زئی کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب عمارت کے مالک نے محکمہ تعلیم کی جانب سے طویل عرصے سے کرایہ ادا نہ کئے جانے پر سکول کو تالا لگا دیا اور طالبات و اساتذہ کو باہر نکال دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمارت کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ کئی مرتبہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو کرایے کی عدم ادائیگی کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں لیکن کسی نے شنوائی نہیں کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت محکمہ تعلیم کی جانب سے ان کے کسی اہل خانہ کو ملازمت دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر وہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس حوالے سے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔بخت محمد کاکڑ کی جانب سے سکول کے تالے کھلوا کر تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرانے پر طالبات اور ان کے والدین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔