مظفرگڑھ: دوسری شادی کا رنج، پہلی بیوی نے اپنے شوہر پر اپنی بیٹی کے زبردستی اغواء کا مقدمہ درج کرادیا، بیوی نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ 14 اپریل کو اس کے شوہر نے چمن بائی پاس سے زبردستی اس کی بیٹی کو چھین لیا.
ترجمان مظفرگڑھ پولیس کے مطابق بیوی کے بیان پر پولیس نے اس کے شوہر پر اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا، تاہم بعد ازاں پولیس تفتیش میں مدعیہ نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے کا اعتراف کیا تو ماں کی نشاندہی پر بیٹی کو ملتان میںواقع مدرسہ سے بازیاب کیا گیا ہے.
پولیس تفتیش کے مطابق مدعیہ ماں نے اعتراف کیا کہ اپنے شوہر کی دوسری شادی کے انتقام میں جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا. جس پر پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر ماں کو گرفتار کر لیا ہے.
پولیس کے مطابق ماںکے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے.