401272 5515037 updates

ماموں اور کزن کے جنسی تشدد کا شکار 16 سالہ لڑکی نےخود اپنی جان لے لی

مظفرگڑھ: ماموں اورقریبی رشتہ دار کی جانب سے جنسی زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خودکشی سے ایک روز قبل لڑکی نے اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل اس کے ماموں اور رشتہ دار نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا بتاناہےکہ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی جس کے بعد اس لڑکی نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی، پولیس نے نشاندہی کئے گئے ملزموں کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کی لاش سے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوادیئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ضروری کارروائی کے بعد آخری رسومات ادا ئیگی کے لئے میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں