WhatsApp Image 2025 02 22 at 06.05.26

لیڈیز پولیس پر مشتمل ٹریفک کوئیک رسپانس فورس کا قیام

وہاڑی:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن خواتین کو خود مختار، بااعتماد بنانے کی جانب وہاڑی پولیس نے قدم اٹھاتے ہوئے، ٹریفک پولیس وہاڑی کی خواتین بائیکر پر مشتمل ٹریفک کوئیک رسپانس فورس کا قیام عمل میں‌لایا گیاہے،ڈی ایس پی ٹریفک عامر جمیل شاہ نے فورس کی قیادت کی۔

پولیس کے مطابق شہریوں خصوصا خواتین ڈرائیورز کو تحفظ فراہم کرنے، انہیں خود مختار بنانے اور ان میں خود اعتمادی بڑھانے کے لیے ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کی جانب سےخواتین بائیکر پر مشتمل TQRF فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.

ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر عامر جمیل شاہ نے فورس کی قیادت کرتے ہوئے افتتاح کیا اور فلیگ مارچ کیا.اس موقع پر ٹریفک انسپکٹر ہیڈ کوارٹر غضنفر عباس، انچارج TQRF مبشر حسن، محمد ندیم، سخاوت بھٹی ، ریڈر/ محرر محمد منور بھی موجود تھے.

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس عامر جمیل شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او وہاڑی منصور امان صاحب کی ہدایات کے تحت اس سپیشل فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ روڈ پر ڈرائیونگ کرنے والی خواتین میں خود اعتمادی بحال ہو اور وہ با آسانی ان خواتین ٹریفک اہلکاروں سے اپنے مسائل کو بیان کرسکیں.

ڈی ایس پی عامر جمیل شاہ نے بتایا کہ چار بائیکس پر مشتمل اس فورس کے دستے میں ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ ٹریفک لیڈی اہلکاران بھی موجود ہیں. ہمارا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ عورتیں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرسکتی ہیں، وہ ناصرف ٹریفک کنٹرول کی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے سکتی ہیں بلکہ وہ روڈ پر پٹرولنگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو بھی یقینی بناسکتی ہیں.

WhatsApp Image 2025 02 22 at 06.05.27عامر جمیل شاہ نے مزید کہا کہ اس کے لیے ہم نے ٹریفک آفس وہاڑی میں ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں خواتین انسٹرکٹر ، لائسنس برانچ میں خواتین اہلکاران موجود ہیں، جو خاص طور پر لائسنس بنوانے اور ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کو ٹریننگ دیتی ہیں، جس سے خواتین کو تحفظ کا احساس حاصل ہوتا ہے اور لائسنس بنانا بہت آسان کردیا گیا ہے، جس سے کوئی بھی شہری بلا امتیاز بنا کسی سفارش کے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنا کسی وقت کے ضیاع کے بنواسکتا ہے.اس کے لیے ہم نے خواتین اور سرکاری ملازمین خصوصا اساتذہ کے لیے الگ سے کاؤنٹر بنایا ہے تاکہ وہ سہولت سے اپنا لائسنس بنا سکیں،اس کے علاوہ ٹریفک ایجوکیشن ونگ فعال طریقے سے ٹریفک قوانین کی پاسداری طلباء وطالبات میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا بھی باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں.

اس موقع پر تشکیل دی گئی فورس نے ڈی ایس پی ٹریفک کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا اور شہریوں کو آگاہی فراہم کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں