ویب نیوز: پاکستانی کیوئسٹ رانا عرفان نے فائنل میں ہم وطن محمد آصف کو شکست دے کر عالمی سنوکر کپ اپنے نام کرلیا۔
رانا عرفان نے بیسٹ آف نائن فائنل میں محمد آصف کو صفر کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔
عمان میںمنعقد ہونے والے سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان نے تینوں میڈلز جیت کر کلین سوئپ کیا۔
سنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میںچاروں پاکستانی کھلاڑی پہنچے اور تاریخی کامیابی حاصل کی.
رانا عرفان نے گولڈ، محمد آصف نے سلور جبکہ اسجد اقبال نے برانز میڈل حاصل کیا۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے رانا عرفان کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے سنوکر عمران نوشاہی نے بھی رانا عرفان کو مبارک باد دی۔
