orangitown21789571136 0 600x450 1

بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بہیمانہ قتل، فرار ملزم سر بھی ساتھ لے گیا

کراچی: قتل کی لرزہ خٰیز واردات میں‌ ملزم بیٹا تیز دھار آلے سے باپ کا سر دھڑ سے جدا کرکے فرار ہوگیا۔
980076 27556028
پولیس کے مطابق یہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں پیش آیا جہاں ایک گھر کے اندر بیٹے نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے وار سے 65 سالہ باپ کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت نصیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا دھڑ گھر سے ملا ہے جبکہ ملزم بیٹا رضوان مقتول کا سر لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے مطابق ملزم رضوان کا دماغی توازن درست نہیں ہے، واقعے کے وقت باپ اور بیٹا گھر میں اکیلے تھے اور گھر کے دیگر افراد باہر گئے ہوئے تھے۔

پولیس نے ملزم رضوان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کی گئی تھی جس کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں