LHC 3

ایس ایچ او کو 200 روپے جرمانہ کی سزا 50 ہزار کے مچلکوں پر معطل

لاہور: جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف کی اپیل پر 200 روپے جرمانے کی سزا کا حکم معطل کر دیا.
WhatsApp Image 2026 03 29 at 11.13.53
انسداد منشیات عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت کو 200 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے اپیل دائر کرنے سے متعلق دفتری اعتراض بھی ختم کردیا، اعتراض یہ تھا کہ اپیل کنندہ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کی رقم جمع نہیں کرائی تھی۔

ایس ایچ او کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ جرمانے کی رقم بطور احتجاج جمع کرا دی جائے گی، عدالت نے اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالت نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف کی 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کرنے کا حکم بھی دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں