WhatsApp Image 2026 05 18 at 19.12.05

توہین مذہب:4 ملزموں کو فی کس سزائے موت، 45 سال قید اور 8 لاکھ جرمانہ

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے توہین مذہب کے مقدمہ میں چار ملزموں کو سزائے موت اور دیگر سزائیں‌ سنا دی۔سزا لاہور ہائیکورٹ سے توثیق سے مشروط ہوگی۔
court order
عدالت نے مقدمہ سرکار بنام طیب بن عارف و دیگر کے مقدمے میں فیصلہ سنایا، جو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر (CCRC) لاہور میں ایف آئی آر نمبر C-104/22 کے تحت درج تھا۔

عدالت نے محمد شعیب سرور، ارسلان اکرم، ثاقب علی اور حسن رضا کے خلاف قرار دیا کہ استغاثہ نے ان کے خلاف الزامات شک و شبہ ے بالاتر ہو کر ثابت کر دیئے ہیں۔WhatsApp Image 2026 10 17 at 06.01.35

اپنے فیصلے میں عدالت نے مشاہدہ کیا کہ فارنزک شواہد، طریقہ کار کی خامیوں کے باوجود، سزاکے لیے کافی تھے۔عدالتی کارروائی کے مطابق، ارسلان اکرم، محمد شعیب سرور اور ثاقب علی اپنے وکیل عثمان بھٹی ایڈووکیٹ کے ہمراہ پولیس حراست میں پیش ہوئے۔ حسن رضا بھی پولیس حراست میں موجود تھا، جبکہ یاسر حسین ایڈووکیٹ نے مدعی کی نمائندگی کی۔عدالت کے مطابق ایک ملزمہ فاطمہ جہانگیر وفات پا چکی ہیں، جبکہ طیب بن عارف کو اشتہاری مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔

انسداد الیکٹرانک جرائم ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعہ 11 کے تحت، ہر ملزم کو سات سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ماہ قید سادہ اضافی ہوگی۔

تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-A کے تحت، ہر ایک کو 10 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ عدالت نے دفعہ 295-B کے تحت عمر قید اور دفعہ 298-A کے تحت تین سال قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-C کے تحت چاروں ملزموں کو سزائے موت اور ہر ایک کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر چھ ماہ قید سادہ اضافی ہوگی۔

تاہم، عدالت نے ملزموں کو تعزیرات پاکستان کی دفعات 120-B اور 34 کے الزامات سے بری کر دیا، یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ استغاثہ کے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرائم مجرمانہ سازش یا مشترکہ نیت کے بجائے انفرادی طور پر کیے گئے تھے۔ملزموں کو ضابطہ فوجداری (CrPC) کی دفعہ 382-B کا فائدہ بھی دیا گیا۔
435782 1308984 updates
عدالت نے ہدایت کی کہ جرمانوں کی عدم ادائیگی پر دی گئی قید کے علاوہ، تمام بنیادی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔سزائے موت کے حوالے سے، عدالت نے حکم دیا کہ یہ سزا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 374 کے تحت لاہور ہائی کورٹ کی توثیق سے مشروط ہوگی۔ متعلقہ ڈیتھ ریفرنس غور کے لیے ہائی کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔مجرموں کو 30 دن کے اندر لاہور ہائی کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرنے کے حق سے آگاہ کیا گیا۔

بعد ازاں انہیں سزائیں بھگتنے کے لیے جیل بھیج دیا گیا، جس کے لیے ضروری وارنٹ جاری کیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں