ambulance3 1

میاں بیوی کی مبینہ طور پر غربت کے باعث بچوں سمیت اجتماعی خودکشی

کراچی: شہر قائد کے بن قاسم کی حدود فلک ناز سوسائٹی کے گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئیں۔
orangitown21789571136 0 600x450 1
پولیس حکام نے بتایا کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملنے والی لاشوں میں میاں بیوی، نند اور دو بچے شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں لاشیں گراؤنڈ فلور پر واقعہ گھر کے کمرے سے ملیں، گھر اندر سے وزنی چیز رکھ کر بند کیا گیا تھا، متوفین میں 30 سالہ شاہ زیب اس کی زوجہ 28 سالہ صبا، 20 سالہ شمائلہ، 5 سالہ ایزل اور 3 سالہ آریہ شامل ہیں۔

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے واقعے سے متعلق ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور ہلاکتوں کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے۔

آئی جی نے کہا کہ تحقیقات میں پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے اور حقائق کی روشنی میں تحقیقات یقینی بنائی جائے۔

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک خط بھی ملا ہے، جس میں مشکل حالات کے باعث خود کشی کرنے اور مدد مانگنے پر مذاق کا نشانہ بنانے کے ساتھ وجہ بننے والوں کو جنازے میں شرکت کرنے سے بھی روکنے کا زکر ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں