974689 34966269

گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے بہن اور بھابی کو قتل کردیا

شیخوپورہ: مریدکے میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے نوجوان نے بہن اور بھابی قتل کردی۔
966278 49859535
واقعہ مریدکے کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران نوجوان کی فائرنگ سے اس کی 16 سالہ بہن زینب اور 22 سالہ بھابی مریم موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی جاری ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، تاہم واقعے کے اصل محرکات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں