ایبٹ آباد: آیت نور قتل کیس میں گرفتار تین ملزموں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے آیت نور قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کی ضمانت منظور کی،عدالت نے عثمان، قاسم اورطلحہ کی ضمانت ٹھوس شواہد سامنے نہیں آنے کی بنیاد پر منظور کی.
تینوں ملزمان کو ہری پورپولیس نےآیت نورقتل کیس میں گرفتارکیاتھا.
خیال رہےکہ 5 سالہ آیت نور گھر کے باہر کھیلتی ہوئی لاپتہ ہو گئی، پولیس نے 15 روز کی تفتیش کے بعد بچی کی لاش متروک کنویں سے برآمد کی، جبکہ پوسٹ مارٹم میںجنسی بربریت کی بھی تصدیق کی گئی.
دوسری جانب عدالت کی جانب سےتینوں ملزموں کی ضمانت منظورکیےجانےکےبعدکیس کی تحقیقات جاری ہیں،کیس کی تحقیقات کےلیےخصوصی تحقیقاتی ٹیم،ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔
