01 6a4a56621cb6d

بیوی نےشوہر پر تیزاب پھینک دیا،دوسرے واقعہ میں‌شوہر کے ہاتھوں‌بیوی قتل

نمائندگان:احمد پور شرقیہ میں‌لاری اڈہ کے قریب مبینہ گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔
974646 69842452
واقعہ میں 40 سالہ شبیر کے چہرے سمیت 30 فیصد جسم جھلس گیا، متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون شازیہ اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب منڈی بہاؤالدین میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا۔
974689 34966269
منڈی بہاؤالدین کے علاقے پاہڑیانوالی میں گھریلو تنازع پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور فرار ملزم کی تلاش کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں