Untitled 2026 02 19T202753.891

باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا پاکستانی نوجوان گرفتار

بہاولپور: اپنے سگے باپ کو زہر دینےکے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان بہاولپور سےگرفتار کرلیا گیا۔
442678 4575330 updates
ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم کو بیرون ملک سے ملنے والی انٹیلیجنس اطلاع پرگرفتارکیا گیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق17سالہ ملزم نے مبینہ طور پر مقبول امریکی کرائم ڈراما سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ سے متاثر ہو کر گھر میں ایک لیبارٹری قائم کی، جہاں وہ اے آئی سے پوچھ کر زہر تیار کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

ملزم نے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کیا اور والد کو پہلی بار زہر دینےکی ناکام کوشش پر اے آئی سے دوبارہ رہنمائی مانگی۔

تاہم این سی سی آئی اے نےملزم کو بیرون ملک سے ملنے والی انٹیلیجنس اطلاع پرگرفتار کرلیا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیےکارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی ہدایت پرکی گئی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق واقعے نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں