954123 73427542

تین بچوں کو نہر میں پھینک دیا گیا، ایک نالے میں گر کر جان سے گیا

نمائندگان: پنجاب کے شہر جہلم میں تین بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
973232 27843827
بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کا افسوسناک واقعہ کھڑی شریف نہر پر پیش آیا جہاں تینوں بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہےاور غوطہ خور بھی سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ نہر کی لمبائی کئی کلومیٹر پر محیط ہے، اِس لیے بچوں کی تلاش کے لیے جاری آپریشن میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، نہر میں پانی کا بہاؤ بھی تیز ہے، جس کے پیش نظر سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ تیز پانی کے بہاؤ کے باعث بچے بہہ کر نہر میں آگے چلے گئے ہوں جب کہ اِسی امکان کے تحت امدادی ٹیمیں مختلف مقامات پر تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب بہاولنگر کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں کھلے سیوریج نالے میں گر کر 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
433101 6989310 updates
اہل علاقہ کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے کھلے سیوریج نالے کے قریب پہنچا، جہاں وہ اچانک نالے میں جاگرا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نالے سے نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، اہل علاقہ نے 2 سالہ عبدالحنان کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں