گوجرانوالہ: نواحی علاقے اروپ میں رکشہ پارک کرنے کے دوران معمولی رقم کے تنازع پر جھگڑے میں رکشہ ڈرائیور رمضان جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول رمضان روزانہ 50 روپے میں پٹرول پمپ پر رکشہ پارک کرتا تھا، تاہم سیکیورٹی گارڈ نے پارکنگ فیس 50 کے بجائے 60 روپے طلب کی، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں رمضان دم توڑ گیا۔
پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ اروپ میں مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
