WhatsApp Image 2026 08 16 at 03.18.58

پسند کی شادی کا تنازع، 60 سے زائد گھر مسمار، 600 افراد نقل مکانی پر مجبور

بدین:گولاڑچی کے چک نمبر 5 میں پسند کی شادی کا تنازع شدت اختیار کرگیا،جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد نے ماچھی برادری کے 60 سے زائد گھروں کو مسمار کرکے پورا گاؤں خالی کرا دیا۔
411976 791011 updates
متاثرین کے مطابق مسلح افراد گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مویشی بھی اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ واقعے کے باعث 600 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ندیم ماچھی اورعالیہ فاطمہ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی،جس کے بعد تنازع پیدا ہوا،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی، لیکن اس کی سزا پورے گاؤں کو دی جا رہی ہے۔

متاثرین کا کہنا ہےکہ انہوں نے بدین پولیس کے اعلیٰ‌حکام کو 12 درخواستیں بھی دیں،تاہم کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں