پشاور: شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا، جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سےا نکار پرلڑکے پر تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان جھلس گیا.
زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے۔
