WhatsApp Image 2026 08 08 at 11.58.10

پاکستان میں‌تیل، گھی اور دودھ کی لیبارٹری رپورٹ پیش ، 176 نمونے غیر معیاری قرار

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی نے پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے 491 نمونوں میں سے 315 قومی معیار کے مطابق قرار دے دیئے۔ پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے معیار پر لیبارٹری رپورٹ پیش کردی گئی۔
WhatsApp Image 2026 08 08 at 12.01.58
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق 491 نمونوں میں سے 315 قومی معیار کے مطابق قرار دیئے گئے ہیں، جبکہ 176 نمونے قومی معیار پر پورا نہیں اتر سکے اور تقریباً 36 فیصد نمونے غیر معیاری پائے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بناسپتی گھی کے 204 میں سے 98، بلینڈڈ کوکنگ آئل کے 146 میں سے 40 اور پیک شدہ مائع دودھ کے 104 میں سے 26 نمونے غیر معیاری قراردیئے گئے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق دودھ کے پاؤڈر کے 18 میں سے 8، ریفائنڈ پام آئل کے 4 میں سے 3 اور ریفائنڈ کینولا آئل کے 13 میں سے ایک نمونہ غیر معیاری قراردیئے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں