WhatsApp Image 2026 08 06 at 06.44.42

وزیراعلیٰ پنجاب نے پینے کے پانی کی بوتل پر چارجز لگانے کی تجویز مستر دکر دی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر د کرتے ہوئے 4 اضلاع میں جاری بوتل ڈرنکنگ واٹر کے پائلٹ پراجیکٹ کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی.
punjab govt
وزیراعلیٰ‌نے بہاولپور، رحیم یار خان اور خوشاب کے ڈپٹی کمشنرز کو کلین ڈرنکنگ واٹر کے بارے میں عوامی فیڈ بیک لینے اور چاروں اضلاع میں پینے کے پانی کی روزانہ کی بنیاد پرضرورت کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں‌تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی.اجلاس میں ٹینکرز کے ذریعے صاف پانی گھر گھر تک پہنچانے کی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں‌بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 864 واٹر فلٹریشنز پلانٹ کی تعمیر شروع ہے،اور مزید 1913 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جلد آغاز کیا جائے گا.جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب بھر میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کے 1886 پراجیکٹس کوجلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے.

پائلٹ پراجیکٹ میں 4اضلاع میں کلین ڈرنکنگ واٹر کے تحت 19 لیٹر کی 10 ہزار بوتلوں کی مفت فراہمی جاری ہے. اجلاس میں صوبہ بھر میں کلین ڈرنکنگ واٹر کے 670 بوٹلنگ پلانٹ قائم کرنے کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ 335 بوٹلنگ پلانٹ پر 5000 ، مزید 335 پلانٹس پر 10ہزار لیٹر کلین واٹر پروڈکشن ہوسکے گی.

اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی بوتلوں کی فراہمی کے لئے 4020 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی.

اجلاس میں‌دی گئی بریفنگ میں‌بتایا گیا کہ خوشاب میں عوام کو روزانہ پینے کے صاف پانی کی 860 بوتلیں مہیا کی جارہی ہیں، رحیم یار خان میں روزانہ پینے کے صاف پانی کی 780 بوتلیں، ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے دور دراز علاقوں تک 1500 بوتلیں اور بہاولپور کے دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی 2780 بوتلیں مہیا کی جارہی ہیں۔
429353 2121169 updates
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹرکوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر پینے کا صاف پانی پہنچانا میرا عزم ہے، کیونکہ پینے کا صاف پانی پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے۔اس لئے جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں،وہاں ہر صورت بوتلوں میں بند پانی پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں