flood 2026

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارشوں، سیلاب سے تباہی، 26 افراد جاں بحق، 56 زخمی

نمائندگان:خیبرپختونخوا میں 19 جولائی سے جاری مون سون بارشوں نے مختلف اضلاع میں تباہی مچا دی ہے۔
ndma advisory
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں، فلیش فلڈ اور گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 18 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جاں بحق افراد میں 6 مرد، 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 28 مکانات متاثر ہوئے، جن میں 22 کو جزوی جبکہ 6 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ یہ واقعات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان ، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، لوئر چترال، لوئر و اپر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، کرم اور شمالی وزیرستان سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ریلیف آپریشن تیز کرنے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور سرکاری الرٹس و ایڈوائزریز پر عمل کریں۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارش اور آندھی نے تباہی مچا دی،ریسکیو حکام کے مطابق چھتیں اور دیواریں گرنے، کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سینتیس افراد زخمی ہوئے۔
408543 4664889 updates
گوجرانوالہ میں بارش کے باعث چھتیں اوردیواریں گرنے کے 8 مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے،جبکہ کرنٹ لگنے کے 3 واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے,کامونکی میں انڈر پاس میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

پاکپتن میں کچےمکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے،جبکہ ساہیوال کے علاقے کوٹ خادم علی شاہ میں چھت گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی،ہڑپہ میں دکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔

لاہور کے بند روڈ،گلشن راوی کے قریب چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے،جبکہ منڈی بہاؤالدین کے مختلف دیہات میں دیواریں اورچھتیں گرنے کے واقعات میں آٹھ افراد زخمی ہوئے،مری و کہوٹہ میں جزوی لینڈ سلائیڈنگ،درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے

پی ڈی ایم اے کےمطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے،جبکہ بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کئی دریاؤں میں نچلےجبکہ دریائےچناب کےخانکی مقام پردرمیانےدرجےکا سیلاب ہے،شہریوں کو دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنےکی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق دریائےسندھ میں کالا باغ اورچشمہ کے مقام پر نچلےدرجےکا سیلاب ہے، جہاں کالا باغ پر پانی کابہاؤ تین لاکھ سترہ ہزارجبکہ چشمہ پر 2 لاکھ 95 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں