963339 59796619

کالام: گلیشیئر پھٹنے سے 7 کوہ پیما زد میں آ گئے، 6 کو بچالیا گیا، ایک کی تلاش جاری

سوات: کالام کی وادی مٹلتان میں گلیشیئر پھٹ گیا، جس کی زد میں 7 کوہ پیما آگئے۔
hunza glaciers burst
ریسکیو ٹیم کے مطابق کوہ پیما چھوٹا کے ٹو کے بیس کیمپ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیما زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پر طبی ٹیم روانہ کی گئی، جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سیدو شریف منتقل کیا، تاہم لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

یہ واقعہ ایک دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سید علی شاہ کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں