405014 8507052 updates

سپریم کورٹ نے سزائے موت، ضمانت، سول تنازعات کے تمام پرانے مقدمات نمٹا دئیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مقدمات میں 11 سال اوربعد ازگرفتاری ضمانت کے مقدمات کا 17 سال کا بیک لاگ ختم کردیا۔
WhatsApp Image 2026 06 17 at 20.04.49
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرانے زیرالتواء مقدمات کوترجیحی بنیادوں پرنمٹانے کی پالیسی پرمؤثر عملدرآمد کیا گیا، جان، آزادی،خاندانی حقوق، ٹیکس،کرایہ داری مقدمات کوترجیحی بنیادوں پرسنا جارہا ہے جبکہ اصلاحات کے بہترنتائج سامنے آئے ہیں اور زیر سماعت مقدمات کی اوسط مدت میں کمی ہوئی ہے۔

عدالتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ اکتوبر2024ء میں سپریم کورٹ سال 2015ء کے سزائے موت کے مقدمات سن رہی تھی تاہم اب سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مقدمات میں11 سال کا بیک لاگ ختم کردیا، سزائے موت کی608 اپیلوں کا فیصلہ کیا گیا،اب عدالت میں رواں سال کے مقدمات کی سماعت شروع ہوگئی ہے اور صرف 22 اپیلیں زیرالتواء ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے قبل ازگرفتاری ضمانت کےمقدمات میں6 سال کا بیک لاگ ختم کیا، اکتوبر2024ء میں قبل ازگرفتاری ضمانت کے سال 2020ء کے مقدمات زیرسماعت تھے، 2156 درخواستوں کا فیصلہ کیاگیا اور اب صرف23 درخواستیں زیرالتواء ہیں۔

عدالتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے ضمانت بعدازگرفتاری کے مقدمات میں17 سال کا بیک لاگ ختم کردیا، جولائی2026ء میں بعدازگرفتاری کے رواں سال کے مقدمات کی سماعت ہورہی ہے، بعدازگرفتاری ضمانت کی2303 درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا اور اب صرف66 زیرالتوا ہیں۔
WhatsApp Image 2026 05 09 at 17.10.50
اسی طرح سپریم کورٹ میں خاندانی مقدمات کا بیک لاگ بھی ختم کردیا گیا ہے اور اب رواں سال کے مقدمات زیرسماعت ہیں، ایک سال میں 1065 خاندانی مقدمات کا فیصلہ کیا گیا، صرف150 مقدمات زیرالتواء ہیں جس میں سے 122 رواں سال کے ہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ 506 ٹیکس مقدمات کا فیصلہ کیا گیا،842 مقدمات زیرالتواء ہیں، زیرالتواء ٹیکس مقدمات میں اب سال2025ء اور 2026ء کے سنے جارہے ہیں جبکہ کرایہ داری مقدمات جو 2011ء کے چل رہے تھے ان میں اب سال 2026ء کے مقدمات تک پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں