Untitled 2026 02 24T220324.254

پاکستان میں وفاقی اور صوبائی لاء افسران کی اہلیت اور ماہانہ مراعات میں‌فرق کا انکشاف

اسلام آباد:وفاقی اور صوبائی لاء افسران کی تعیناتی کے لیے لازمی اہلیت اور ماہانہ مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
405014 8507052 updates
دستاویزات کے مطابق وفاق میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے امیدوار کا سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کی اہلیت رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے لیے سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ ہونا اور ہائیکورٹ میں کم از کم 10 سال وکالت کا تجربہ لازمی ہے، جبکہ سندھ میں اس عہدے کے لیے ہائیکورٹ میں کم از کم 7 سال کا تجربہ درکار ہے۔

دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے لیے ہائیکورٹ کا جج بننے کی اہلیت کے ساتھ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر کم از کم 3 سال کا تجربہ بھی ضروری ہے۔

لاء افسران کی ماہانہ مراعات کے حوالے سے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو 7 لاکھ 26 ہزار روپے، پنجاب میں 6 لاکھ 90 ہزار روپے، خیبر پختونخوا میں 5 لاکھ 76 ہزار روپے جبکہ بلوچستان میں 3 لاکھ 10 ہزار 400 روپے ماہانہ مراعات دی جاتی ہیں۔
960226 38796028
وفاق میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ماہانہ مراعات 3 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی ماہانہ مراعات 5 لاکھ 70 ہزار روپے، سندھ میں 4 لاکھ 94 ہزار روپے، خیبر پختونخوا میں 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور بلوچستان میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے ہیں.

اسی طرح وفاق میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی ماہانہ مراعات 2 لاکھ 4 ہزار روپے مقرر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں