WhatsApp Image 2026 07 10 at 12.07.18

ضلع کچہری ملتان مسائل کا گڑھ بن گئی، وکلاء کا سینیئر جج ملتان بینچ سے حل کا مطالبہ

ملتان:وکلاء نے ضلع کچہری کو مسائل کا گڑھ قرار دیتے ہوئے حل کے لئے سینئر جج لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ ملتان کو درخواست دے دی ہے۔

درخواست سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان سید ریاض الحسن گیلانی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملک محبوب علی سندیلہ، نشید عارف گوندل اور سید ذاکر حسین نقوی نے دی، جسکی 500 سے زائد وکلاء نے تائید کی ہے۔WhatsApp Image 2026 07 10 at 12.20.56

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضلع کچہری ملتان میں فراہمی بجلی کا نظام انتہائی ناقص اور فرسودہ ہے۔ سخت گرمی کے موسم میں روزانہ گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔ جس سے عدالت میں آنے والے سائلین، بچے، بوڑھے، زیر حراست افراد اور وکلاء شدید پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور سخت گرمی وحبس کی وجہ سے ان کی حالت ناگفتہ بہ ہوتی ہے۔

درخواست کے مطابق میپکو کی جانب سے ایک لائن میں کی ڈیوٹی کچہری میں لگائی ہوئی ہے، اور جب بھی بجلی جانے کی شکایت کی جاتی ہے تو جواب ملتا ہے کہ فنی خرابی ہے درست کی جارہی ہے۔ اسطور تمام دن گزر جاتا ہے، جبکہ عدالتوں کے لیے بجلی کا متبادل انتظام بصورت جنریٹر موجود ہے۔WhatsApp Image 2026 07 10 at 12.22.17

عدالتوں میں اپنے مقدمات کی سماعت کے لیے آنے والے سائلین، بچوں، بوڑھوں اور خاص طور پر زیر حراست افراد کے لیے نہ کوئی سایہ اور نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے۔ خانہ پری کے لیے چند کولر لگائے گئے ہیں جو کہ ناکافی ہیں اور اکثر اوقات بند پڑے ہوتے ہیں۔ یہ تمام نظام انصاف سائلین کے لیے بنایا گیا ہے مگر ضلع کچہری ملتان میں ان کا کوئی پرسان حال نہ ہے.

اسی طرح غالباً پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چند طاقتور لوگوں کی وجہ سے ضلع کچہری ملتان میں داخلہ ممنوع ہے۔ جس کی وجہ سے انتہائی ناقص، جعلی اور مضر صحت اشیاء کی فروخت ضلع کچہری ملتان میں دھڑلے سے جاری ہے اور مجبور اور بے بس سائلین یہی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔

اس لئے سینیئر جج ملتان بینچ سے گزارش ہے کہ خود ضلع کچہری کا معائنہ کریں۔ ضلع کچہری ملتان سے خرید کر کھانے پینے کی اشیاء کھا کر ان کا جائزہ لیں۔ عدالتوں میں آنے والے سائلین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بنیادی سہولیات، ٹھنڈا پانی، سایہ، ہوا اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں