961889 57277656

ماموں کے گھر سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی لاش نہر سے برآمد، زیادتی کے بعد قتل

ننکانہ صاحب: پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں چار روز قبل اغواء ہونے والی 4 سالہ بچی کی لاش قریبی نہر سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جس کے بعد ملزم نے لاش نہر میں پھینک دی۔
ambulance 1122 file photo
حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے مرکزی ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جبکہ اس سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق بچی کے اغواء کا مقدمہ چار روز قبل تھانہ واربرٹن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی والدہ خانیوال سے اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی تھیں، جبکہ متاثرہ خاندان ڈیرہ اعظم کھوکھر میں عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم سمیت دیگر شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حتمی حقائق تفتیش اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں