تونسہ شریف: کوہِ سلیمان میں 11 سالہ بچی کی مبینہ فروخت اور 80 سالہ شخص سے مبینہ شادی کیس میں عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا.
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسر عرفات نے نادرا ریکارڈ کی بنیاد پر بچی کو نابالغ قرار دے دیا.
عدالت نے 80 سالہ مبینہ دولہا، والد، سوتیلی والدہ اور نکاح خواں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم جاری کر دیا.
عدالت کے حکم پر بارڈر ملٹری پولیس نے دشوار گزار پہاڑی علاقے سے بچی، مبینہ دولہا اور والد کو تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کیا.
بچی کے والدین کے مابین علیحدگی ہو چکی تھی، تاہم بچی والد کے پاس مقیم تھی، جس کی شادی کا علم ہونے پر والدہ نے عدالت سے رجوع کیا.
درخواست گزار والدہ نے مؤقف اخیتار کیا کہ مبینہ شادی میںاس کی 11 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے کے عوض 80 سالہ شخص سے بیاہا گیا ہے، تاہم والد جمعہ خان کا مؤقف تھا کہ بیٹی کو فروخت نہیں کیا، بلکہ شرعی طریقے سے خوشی سے نکاح کیا ہے.
