WhatsApp Image 2026 07 02 at 20.24.54

گرفتار وکیل رہا نہیں‌کرنے پرڈسٹرکٹ بارملتان کےساتھ پنجاب بار کا بھی ہڑتال کا اعلان

ملتان: محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران گرفتار کئے گئے وکیل کو تاحال رہا نہیں‌کرنے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کے اعلان پر پنجاب بار کونسل نے جمعہ کے روز ملتان ڈویژن میں‌عدالتی بائیکاٹ اور احتجاج کا اعلان کر دیا.

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق گرفتار وکیل عباس وسیر کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے بلاجواز طور پر خارج کر دی ہے، جس پر جمعہ کےروز عدالتی بائیکاٹ کے ساتھ 10 بجے دن جنرل باڈی کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا.WhatsApp Image 2026 07 02 at 21.56.14

قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سخت رد عمل دیتے ہوئے سیشن کورٹ کے دروازوں کو تالے لگا دئیے گئے جبکہ ججز پارکنگ بھی بند کر دی گئی اور جمعہ کے روز ججز کو بھی عدالتی احاطہ میں داخل نہیں ہونے دینے کا اعلان کیا گیا.اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کے احاطہ کےباہر جمع ہو گئی اور نعرے بازی کی گئی.

دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سخت ردعمل کا اظہار کیا.
WhatsApp Image 2026 07 02 at 20.24.54 1
اس ضمن میں‌ سیکرٹری پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں‌کہا گیا ہے کہ 2 جون کو خواجہ قیصر بٹ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، فخر حیات اعوان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، محمد مالک خان لنگاہ، رانا محمد ندیم کانجو، چوہدری محمد سعید، راؤ سلطان احمد خاں، عبدالعزیز خان پنیاں، رانا لیاقت علی خاں، سلمان یوسف گھمن اور محمد زاہد خان کھچی ممبران پنجاب بار کونسل نے اپنے مشترکہ بیان میں عباس وسیر ایڈووکیٹ کے خلاف درج FIR No. 884/26، تھانہ قطب پور، ضلع ملتان کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے عباس وسیر ایڈووکیٹ کی گرفتاری کوقابلِ افسوس قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف درج جھوٹی من گھڑت ایف آئی آر کو فی الفور خارج کیا جائےانہیں فی الفور ڈسچارج کر کے رہا کیا جائے۔

اس سلسلہ میں پنجاب بار کونسل نے مورخہ 03 جولائی 2026 بروز جمعۃ المبارک ملتان ڈویژن میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ملتان ڈویژن کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عباس وسیر ایڈووکیٹ کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو پنجاب بار کونسل اپنے آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ ملتان پولیس کی جانب سے 9 محرم الحرام کو عباس وسیر ایڈووکیٹ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور اگلے روز عدالت پیش نہیں‌کیا گیا، بعدازاں وکلاء کے احتجاج پر رات گئے تھانہ قطب پور میں‌درج مذہبی جذبات مجروح کرنے اور دھمکیاں‌دینے کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا.

جس کے بعد گرفتار وکیل کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں