Untitled 2026 03 03T234159.521

لاہور سے برقعہ پوش خاتون موٹر سائیکل چور ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی

لاہور: گلشنِ راوی میں برقعہ پوش خاتون موٹرسائیکل چور کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتی تھی۔
WhatsApp Image 2026 03 29 at 11.13.53
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو رات گئے شرقپور برج اٹاری کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ملزم گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو نشانہ بناتے تھے اور مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں دونوں ملزموں کو واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں برقعہ پوش خاتون کو چوری شدہ موٹرسائیکل چلاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو سیف سٹی اور مقامی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول بمعہ گولیاں، نقدی اور چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں